آرمی ایکٹ میں انکوائری کون کرتا ہے؟ جسٹس حسن اظہر کا وکیل وزارت دفاع سے استفسار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ آرمی ایکٹ میں انکوائری کون کرتا ہے ؟وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ چارج کے بعدانکوائری کمانڈنٹ آفیسر کرتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، وزارت دفاع کی جانب سے خواجہ حارث نے دلائل دیئے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ آرمی ایکٹ میں انکوائری کون کرتا ہے؟وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ چارج کے بعدانکوائری کمانڈنٹ آفیسر کرتا ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ فرد جرم کے بعد انکوائری کیسے کرتے ہیں؟ایف آئی آر کیسے ہوتی ہے؟وکیل وزارت دفاع نے کہاکہ الزام لگا دیتے ہیں ، چارج کی بنیاد پر تفتیش کی جاتی ہے،جسٹس مندوخیل نے کہاکہ جب تک الزام نہ ہوتو آرمی ایکٹ کا مرتکب نہیں کہا جا سکتا، چارج فریم ضروری ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کیا دوران ٹرائل بھی چارج فریم ہوتا ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ چارج الگ ہوتا ہے، دوران ٹرائل چارج فریم ہوتا ہے۔
مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ حارث نے ا رمی ایکٹ نے کہاکہ کرتا ہے
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ؛ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ہوئی، علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ آج کے پی میں گرینڈ جرگہ ہے، ملک بھر سے عمائدین آئے ہیں،عدالت کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردے،جج مبشر حسن چشتی نے کہاکہ آپ تفصیلی آرڈر دیکھ لیجیے گا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
مزید :