سینیٹ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025منظور کرلیا،اپوزیشن کا شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025منظور کر لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیکا ایکٹ ترمیمی بل وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے ایوان میں پیش کیا،سینیٹ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا،جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی،اپوزیشن شور مچاتی رہ گئی،صحافیوں احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ سے واک آؤٹ کر گئے۔
دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل صدر مملکت کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ ترمیمی بل
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5 نومبر کو طلب کیا جائے گا، جس کا فیصلہ پارلیمانی ذرائع نے کیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس کی طلبی سے متعلق نئی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔
شیڈول کے مطابق یہ اجلاس 27 اکتوبر کو ہونا تھا، تاہم مالیاتی امور سے متعلق اہم آرڈیننس پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اجلاس کو ری شیڈول کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے اجرا کے لئے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔
اب سینیٹ کا اجلاس کل (منگل کو) اور قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمانی سیشن کے دوران آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس کے بعد ہی آئندہ حکومتی اقدامات پر مزید بات چیت کی جائے گی۔