شاہین شاہ آفریدی کراچی کے کھانوں کے معترف ہوگئے، فیملی کے ہمراہ فوڈ اسٹریٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پاکستان کے اسٹار بولر شاہین آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں فیملی کے ہمراہ کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ وہ پہلی بار کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آئے ہیں اور کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کے گول گپے اور بن کباب کھلائے جس پر شاہین کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آ کر بہت اچھا لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے تمام کھانے اچھے ہیں لیکن انہوں نے اںڈے والا برگر اور گول گپے ٹرائی کیے جو انہیں بہت پسند آئے۔
یہ بھی پڑھیں: رشتے کے لیے ہاں کرنے سے قبل شاہین آفریدی کی انکوائری، شاہد آفریدی نے سب بتادیا
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ باربی کیو کھانا پسند کرتے ہیں۔ کراچی کے لوگ زیادہ مرچوں والے کھانے شوق سے کھاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس شہر میں جائیں وہاں کے مخصوص کھانوں کو ٹرائی کر کے اچھا لگتا ہے۔
فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی پرائیویسی بھی چاہیے ہوتی ہے لیکن یہ فینز کا پیار ہے کہ وہ آ جاتے ہیں، اس لیے ان کو کچھ کہہ نہیں سکتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی شاہین آفریدی کراچی فوڈ اسٹریٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی شاہین ا فریدی کہنا تھا کہ کراچی کے
پڑھیں:
مدینہ منورہ کی یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت، کھانوں کے شعبے میں عالمی اعزاز
عالمی یومِ شہروں کے موقع پر اقوامِ متحدہ کی تنظیم برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے مدینہ منورہ کو اپنی ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ کی فہرست میں کھانوں کے شعبے میں شامل کر لیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی مدینہ منورہ سعودی عرب کا دوسرا شہر بن گیا ہے جسے یہ عالمی اعزاز حاصل ہوا، اس سے قبل 2021 میں بریرہ (Buraidah) کو یہ مقام ملا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ شمولیت مملکت کی مختلف اداروں کی مربوط قومی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کی قیادت ’کلینری آرٹس کمیشن‘ نے کی۔
اس سلسلے میں مدینہ ریجن کی امارت، المدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی، نیشنل کمیشن برائے تعلیم، ثقافت و سائنس، اور مدینہ ریجن میونسپلٹی نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
مقامی کاروباری اداروں اور ماہرینِ خوراک کے اشتراک سے تیار کردہ نامزدگی فائل نے یونیسکو کے تمام سخت معیارات پر پورا اتر کر یہ عالمی اعزاز حاصل کیا۔
مدینہ منورہ، جو ہر سال لاکھوں زائرین کو خوش آمدید کہتا ہے، اپنے متنوع اور تاریخی کھانوں کی روایت کے لیے مشہور ہے۔
قدیم تجارتی و حج راستوں پر واقع ہونے کے باعث یہاں مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا امتزاج کھانوں کے ذائقوں میں جھلکتا ہے۔
زرخیز آتش فشانی مٹی اور مقامی اجزا نے اس کے کھانوں کو ایک منفرد شناخت دی ہے۔
یونیسکو کی طرف سے یہ بین الاقوامی اعتراف نہ صرف مدینہ کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے بلکہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مملکت کی عالمی قیادت اور ثقافتی اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں