اسرائیل کیجانب سے النصیرات کیمپ پر ہوائی حملے کے ذریعے غزہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں ایک بلڈوزر پر حملہ کرتے ہوئے 1 فلسطینی شہری کو شہید کر دیا ہے جو شمالی علاقوں کیجانب واقع سڑک کو کھولنے کی کوشش کر رہا تھا اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی علی الاعلان خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ صیہونی جرائم کے بارے فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقہ جات میں واپس کے ساتھ ہی غاصب صیہونی رژیم نے بھی النصیرات کیمپ پر ہوائی حملے کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ صیہونی چینل 12 کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کے قریب ایک فلسطینی بلڈوزر کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا ہے جو غزہ کے شمال کی جانب واقع شاہراہ کو کھولنے کی کوشش میں تھا۔ ادھر العودہ ہسپتال نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ النصیرات کیمپ کے مغرب میں واقع تبۃ النویری کے علاقے میں اس بلڈوزر پر ہونے والے غاصب اسرائیلی رژیم کے ہوائی حملے میں 1 فلسطینی شہری شہید ہوا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے ،شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔