اقوام متحدہ میں جشن بہار منانے کے حوالے سےتقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اقوام متحدہ : دسمبر 2023 میں ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس نے اتفاق رائے سے جشن بہار کو اقوام متحدہ کی تعطیل کے طور پر نامزد کرنے کے لئے ایک قرارداد منظور کی تھی۔ دسمبر 2024 میں ، “جشن بہار ” کو اقوام متحدہ کے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ 25 جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کے نئے سال کا پیغام دیا، جس میں سب کو صحت، خوشی، خوشحالی اور سانپ کے سال کی مناسبت سے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی حمایت پر چین اور چینی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کی پوسٹل انتظامیہ نے سانپ کے سال کی مناسبت سے ایک خصوصی ٹکٹ بھی جاری کیا اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ کے چینی عملے نے چینی نئے سال منانے کے لیے متعدد رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد کیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی
پڑھیں:
انسانی حقوق کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
اپنے ایک خطاب میں انٹونیو گوترش کا کہنا تھا کہ جمہوری فضاء سکڑ رہی ہے جبکہ جھوٹی افواہیں معاشروں میں خوف اور تقسیم کو ہوا دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوتریش" نے عالمی نظم میں خطرناک انحراف کے بارے میں خبردار کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس انحراف کے نتیجے میں ممالک کے درمیان اعتماد ختم ہو رہا ہے، انسانی حقوق پر حملہ ہو رہا ہے اور جمہوری اقدار سمٹتی جا رہی ہیں۔ انٹونیو گوترش نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق بڑھتی ہوئی جنگوں، قوموں کے درمیان اعتماد کے خاتمے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو امن و جمہوریت کے لئے بڑے خطرات قرار دیتے ہوئے عالمی نظام میں خطرناک انحراف کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہلسنکی +50 کانفرنس میں ایک ویڈیو خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہیں معاشروں میں خوف اور تقسیم کو ہوا دے رہی ہیں۔
انٹونیو گوترش نے مزید کہا کہ یورپ کی سرزمین پر جنگ جاری ہے۔ ہم ان عہدوں سے خطرناک دوری دیکھ رہے ہیں جنہوں نے پرامن نسلوں کو محفوظ رکھا تھا۔ آخر میں انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور ہلسنکی کے حتمی ایکٹ کی پائیدار اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خودمختاری، علاقائی سالمیت، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی تجدید کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ہلسنکی کانفرنس فن لینڈ کی میزبانی میں منعقد ہوئی ہے، جو 1975 کے تاریخی ہلسنکی معاہدے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ہے۔ اس معاہدے نے سرد جنگ کے دوران مشرق و مغرب کے درمیان تناؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔