بنوں: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، زچہ و بچے مکمل صحت مند
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
علامتی تصویر۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ڈاکٹر وحید الرحمان نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے ہاں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر وحید رحمان کے مطابق بچے اور ماں مکمل صحت مند ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
موبائل فون کا استعمال بچوں میں نظر کی کمزوری کا بڑا سبب قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)موبائل فون کے زیادہ استعمال کے باعث کم عمر بچے نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بچوں میں نظر کی کمزوری کی بیماری میں اضافے کا انکشاف ہواہے۔ ماہرین کے مطابق میوپیا میں آنکھ کی ساخت تبدیل ہو جاتی ہے، بچے موبائل فونزکی اسکرین مسلسل دیکھتے ہیں، پلک بھی نہیں جھپکتے اور آنکھیں ملتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ کم عمر بچے دور کی نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں، کئی بچوں کو منفی 7 سے 10 تک کی دور کی عینکیں لگ گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 10سال تک کی عمر کے 40فیصد بچے میوپیا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔