Jang News:
2025-11-03@22:50:30 GMT

فرنیچر سمیت گھر کی تمام بڑی اشیاء مرد خریدتے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

فرنیچر سمیت گھر کی تمام بڑی اشیاء مرد خریدتے ہیں

پاکستانیوں کی اکثریت کے نزدیک فرنیچر سمیت گھر کی تمام بڑی اشیاء کی خریداری مرد کرتے ہیں۔

گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے، جس میں 81 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ فرنیچر سمیت گھر کی تمام بڑی اشیاء کی خریداری مرد کرتے ہیں۔

سروے میں 9 فیصد نے خواتین کی جانب سے یہ ذمے داری ادا کرنے کا کہا۔

کیا مخالف سیاسی نظریات کے درمیان رشتے مشکل ہیں؟ دلچسپ سروے

کیا مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوںا ور ووٹرز میں کے درمیان رشتے مشکل ہیں؟

گیلپ پاکستان کے سروے کے نتائج کے مطابق بڑی اشیاء کی خریداری میں مردوں کی شمولیت دیہی علاقوں میں زیادہ یعنی 83 فیصد ہے

سروے کے مطابق شہروں میں 76 فیصد نے گھرکی بڑی اشیاء کی خریداری مردوں کی جانب سے کرنے کا کہا گیا۔

79 فیصد پاکستانیوں نے روزمرہ سودا سلف خریدنے کی ذمہ داری بھی گھر کے مردوں کی بتائی جبکہ 15 فیصد نے اسے خواتین کی ذمہ داری کہا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔

اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • 47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
  • وہ 5 عام غلطیاں جو بیشتر افراد کسی نئے اینڈرائیڈ فون کو خریدتے ہوئے کرتے ہیں
  • ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، وزیرخزانہ
  • حیدرآباد: پکا قلعہ کے باہر بچے وبڑے پتنگ کی خریداری میں مصروف ہیں
  • تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم
  • ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا