سندھ حکومت کا دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سندھ حکومت نے صوبے کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، معاہدے سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 1لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے؟
ایس آئی ایف سی کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کو سرکاری اور نجی شراکت داری ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا، کراچی کی بند رگاہوں کے قریب واقع خصوصی اقتصادی زون عالمی تجارتی راستوں کے لیے بہترین رابطے کا ذریعہ ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی اقتصادی زون مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے اہم مرکز ہوگا، توقع ہے کہ اس سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور روزگار کے ایک لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر بندرگاہ اقتصادی راہداری کا ایک کلیدی جزو بن چکی ہے،چینی میڈیا
چینی کاروباری ادارے دھابیجی خصوصی اقتصادی زون میں اپنا کردار بڑھانے کے خواہاں ہیں، یہ معاہدہ قومی معیشت کی بحالی کے لیے چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی تعاون میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقتصادی زون ایس آئی ایف سی پاکستان ٹھٹھہ چین دھابیجی سندھ سندھ حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس ا ئی ایف سی پاکستان ٹھٹھہ چین دھابیجی سندھ حکومت دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے لیے
پڑھیں:
سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے
لاہور‘ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات آج سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی جن میں 30 ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ریلوے سٹیشن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔