ایک بیوی والے مرد کیاکام کرتے ہیں ؟اقرارالحسن کی اہلیہ فرح اقرار نے اندر کی بات بتادی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے دعویٰ کیا ہے کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے افیئرز چل رہے ہوتے ہیں اور ان کی بیویاں بھی انہیں ایسا کرنے کی اجازت دے دیتی ہیں۔
فرح اقرار نے حال ہی میں رابی پیرزادہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوہر کی ایک سے زائد شادیوں سمیت مردوں کی زائد شادیوں پر کھل کر بات کی۔
دوران پروگرام انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کے شوہر کی دونوں بیویاں ان کے خلاف ہوگئی ہیں، وہ ایسی غلط اور منفی سوچ ہی نہیں رکھتیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج کل ان کے شوہر اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک دورے پر ہیں لیکن انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔
فرح اقرار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ٹی وی میزبان اقرار الحسن سے دوسری شادی کی تو ممکن ہے کہ ان کے شوہر کی پہلی بیوی کو برا لگا ہو لیکن انہیں شوہر کی تیسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہتی رہی ہیں کہ انہیں شوہر کی شادیوں سے کوئی مسئلہ نہیں، جب خدا نے مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دی ہے تو وہ انہیں روکنے والی کون ہوتی ہیں؟
انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ان کے شوہر کی باقی دونوں بیویاں ان کے خلاف ہیں۔ فرح اقرار نے ایک بار پھر کہا کہ اگر ان کے شوہر چوتھی شادی بھی کرنا چاہیں گے تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جس کے پاس پیسا آتا ہے، وہی مرد ایک سے زائد شادیاں کرتا ہے، زیادہ شادیوں کا تعلق پیسے سے نہیں۔
ان کے مطابق مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک سے زائد شادیاں کرے اور ان کی یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ خواتین ان کے ارد گرد ہوں۔
فرح اقرار نے محتاط انداز میں کہا کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے غیر ازدواجی تعلقات چل رہے ہوتے ہیں اور انہیں اپنی بیویاں ہی افیئرز کی اجازت دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ان کی بات بہت سارے افراد کو بری لگے لیکن سچ یہی ہے کہ جن کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے افیئرز چل رہے ہوتے ہیں۔
فرح اقرار کے مطابق بیویاں ہی اپنے شوہروں کو کہتی ہیں کہ گرل فرینڈ رکھ لو، افیئرز کرلو لیکن گھر میں دوسری بیوی نہیں لانا۔
خیال رہے کہ فرح اقرار کے شوہر ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے تین شادیاں کر رکھی ہیں اور وہ اپنی شادیوں کے حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Farah Iqrar (@fara_yousaf)
مزیدپڑھیں:نادرا کا خصوصی افراد اور اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے منفرد شناختی کارڈ کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کوئی مسئلہ نہیں ایک سے زائد ان کے شوہر انہوں نے ہوتی ہے شوہر کی کی ایک
پڑھیں:
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت
لاہور:ہائی کورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔ والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی رکھتے ہیں ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی غلط بنایا ہے۔ حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر انہوں نے پی ٹی اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔