حسن علی کے دبئی میں فیملی کے ہمراہ سیر سپاٹے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی اہلیہ سمعیہ آروز کے ہمراہ دبئی میں ہیں۔
انسٹاگرام پر حسن علی کی اپنی بیٹیوں اور اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ دبئی کے ایک ہوٹل میں فیملی کے ساتھ وقت اچھے طریقے سے گزار رہے ہیں۔
ان تصاویر میں سمعیہ آرزو کے ساتھ حسن علی، حلینہ اور ہازل بھی شامل ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)
حسن علی ان دنوں دبئی میں ہیں اور وہ پاکستان سپرلیگ کے 2025 کے سیزن سے قبل اپنی فیملی کے ساتھ ٹائم گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نئے سیزن میں حسن علی کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں ںظر آئیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دبئی: پاکستان ٹیم کے منیجر کی زخمی سری لنکن امپائر کی اسپتال میں عیادت
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوئے میچ میں بال لگنے سے زخمی ہونے والے سری لنکن امپائر روچیرا پلیاگُروگے کی اسپتال میں عیادت کی۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے چیئر مین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن امپائر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ٹیم منیجر نے سری لنکن آفیشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔
اس موقع پر امپائر روچیرا پلیاگُروگے کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اور عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔