اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے نیچے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
شرح سود میں مرحلہ وار کمی سے معیشت میں میں طلب بڑھنے، ماہوار درآمدات 5ارب ڈالر سے بڑھنے کی پیش گوئی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی،اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے نیچے آگئے۔
اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12پیسے کی کمی سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
کاروباری دورانیے کے وسط میں بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور ذخائر مستحکم رکھنے کی غرض سے متعلقہ ریگولیٹر کی طلب بڑھنے، درآمدی ضروریات کے لیے خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے یوٹرن لیا اور پیش قدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 09پیسے کے مزید اضافے سے 278روپے 92پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں سپلائی کے مقابلے میں ڈیمانڈ محدود ہونے سے ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 280روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں میں ڈالر
پڑھیں:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
کراچی:مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
سیلاب کے بعد ترسیلات زر میں اضافے کے امکانات، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے 4سال کی بلند سطح پر پہنچنے اور دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15.5ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک رہنے کی توقعات، پاکستان اور چین کی 7ارب ڈالر کی کثیر فریقی فنانسنگ پر اتفاق کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 29پیسے کی کمی سے 281روپے 26پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 55پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔