Daily Ausaf:
2025-08-15@10:58:36 GMT

پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاریاں شروع

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا، غیر متنازع اور قربانیاں دینے والوں کو ذمہ داری دی جائے گی، کسی بھی وجہ سے پارٹی کے خاموش اور نظر انداز ورکرز اور رہنماؤں کو سرگرم کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پارٹی تنظیم سازی پر کام ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبائی صدر کی خواہش ہے ایک مضبوط تنظیم بنائی جائے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

راولپنڈی: چہلم کا سیکیورٹی پلان جاری، 4 ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے

—فائل فوٹو

شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے 200 اہلکار فرائض انجام دیں گے، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق سیف سٹی کیمروں سےجلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں کو سیل کیا جائے گا اور چھتوں پر اسنائپر تعینات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 1500ویں جشن میلادالنبیؐ کو وفاقی و صوبائی حکومتیں اعلیٰ سطح پر منائیں، سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور
  • ڈی آئی خان؛ مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی
  • راولپنڈی: چہلم کا سیکیورٹی پلان جاری، 4 ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے
  • مہنگائی کو 38 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے،  گورنر اسٹیٹ بینک
  • مہنگائی کو 38 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے،  گورنر سٹیٹ بینک
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ممبران نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار
  • یورپ تیزی سے ’جنگ کی تیاریاں‘ کیوں کر رہا ہے؟ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ
  • ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیدیا
  • پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم