آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیف ایلر ڈائس مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیف ایلر ڈائس عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے استعفے کی تصدیق کردی۔
جیف ایلر ڈائس نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر کے عہدے پر کام کرنا میرے لیے اعزازتھا،آئی سی سی کے تمام ممبران کا شکر گزارہوں۔
اس موقع پرچیئرمین آئی سی سی جے شاہ کا کہنا تھا کہ جیف ایلر ڈائس کی خدمات پر مشکور ہوں،انہوں نے کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم خدمات انجام دیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی کے
پڑھیں:
جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے ہنیڈا ائرپورٹ پر ایک سیکورٹی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں پولیس نے مبینہ طور ہنیڈا ایئر پورٹ پر سیکیورٹی انسپیکٹر کو ایک مسافر کے سامان سے کیش چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 21 سالہ ملزم ریو ماتسوموتو نے خود پر لگے الزامات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تجربہ کرنا چاہتا تھا کہ چوری کر کے وہ کیا محسوس کرتا ہے۔