کراچی کے ایک ضلع میں ریتی بجری نکالنے پر دو ماہ کیلیے پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کمشنر کراچی نے ڈسٹرکٹ ملیر میں 2 ماہ کے لیے ریتی اور بجری نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔
) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ملیر میں بجری اور ریتی نکانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر میں 2 ماہ کیلئے ریتی اور بجری نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ریتی اور بجری نکالنے سے ماحولیات کو نقصان ہوتا ہے جبکہ انھوں نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کمشنر کراچی بجری نکالنے
پڑھیں:
دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو قانونی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی. جس کے بعد سے دریائے سندھ کے کنارے پر واقع علاقہ ریسئی سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بلاک بی اور سی کی لیز ساڑھے 3 ارب میں بولی دے کر خریدی گئی ہے۔ دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے کام کے دوران مقامی افراد کو بھی روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔