سراج احمد کی خدمات کو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا‘ محمد مظفر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چیئرمین ناظم آباد محمدمظفر ‘وائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ سراج احمد کے بہمانہ قتل پرتعزیتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئر مین ناظم آ با د سید محمد مظفر اور وائس چیئر مین نعمان صیدیقی نے ناظم آ با د کے مرکزی آ فس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ناظم آ با د کے سراج احمد کے بہمانہ قتل پر تعزیتی اجلاس طلب کیا گیا جس میں میونسپل کمشنر ناظم آ با د اطہر سعید سمیت تمام محکموں کے ڈائریکٹر ز و اسٹاف نے شرکت فرمائی۔اجلاس میں چیئر مین صاحب نے سراج احمد کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سراج احمد کی ناظم آ با د میں انکی خدمات اور انکے اچھے اخلاق و کردار کے بارے میں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں وائس چیئر مین ناظم آ با د نعما ن صدیقی،میونسپل کمشنر ناظم آ با د اطہر سعید،تمام ڈائریکٹر ز اور اسٹاف نے بھی سراج احمد کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اْن کے درجات بلند فرمائے۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ا ور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سراج احمد کی چیئر مین
پڑھیں:
مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔