Jasarat News:
2025-11-03@16:38:42 GMT

شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے توقعات سے کم شرح سود میں کمی ، سرمایہ کاروں کی سیاست اور نتائج سیزن پر توجہ مرکوز ہونے کیساتھ پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بھی مندی کا رجحان رہا اور کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 1400پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 1لاکھ12ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا اور مارکیٹ 1لاکھ13ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی۔مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 158ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا،سرمائے کا مجموعی حجم13770ارب روپے رہ گیا جبکہ63.

92فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیل وگیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار، ریفائنری اور کمرشل بینکوں سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔حبکو، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او، شیل، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل سمیت انڈیکس ہیوی انرجی کے حصص منفی زون میں ہیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے اہم پالیسی ریٹ کو 100 بیسس پوائنٹس کم کرکے 12 فیصد کرنے کے بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ یہ جون 2024 کے بعد سے لگاتار چھٹی کٹوتی تھی جب شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی۔ منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1489پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس1لاکھ13 ہزار 520 پوائنٹس سے کم ہو کر 1لاکھ 12 ہزار30 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 515پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 35ہزار135 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس69 ہزار974 پوائنٹس سے کم ہو کر 69ہزار179پوائنٹس رہ گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی کم کے ایس

پڑھیں:

اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری

وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔

فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔

ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر کے پانیوں میں معدومیت کی شکار ہمپ بیک وہیل کا مشاہدہ
  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • طالبان کی غیر نمائندہ حکومت اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے، خواجہ آصف
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسٹاک مارکیٹ ہفتہ بھار دباؤ میں رہی، سرمایہ کاروں پر خدشات کے سائے گہرے
  • مقبوضہ کشمیر بھارت کے مظالم کا شکار،آزادی وقت کی ضرورت ہے: صدر آصف زرداری کا گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی تقریب سے خطاب
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟