بدتین لوڈشیڈ نگ ،گیس کمپنی بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم پر چل پڑی،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں گیس کی اعلامیہ و غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کے ہاتھوں بجلی کے مسائل کا شکار ہیں ، سوئی سدرن گیس کمپنی بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم پر چل رہی ہے ، ایک طرف دن کے اوقات میں بھی گیس کی بندش و پریشر میں کمی سے شہری عذاب میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور اووربلنگ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی
ہے اور گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی عوام کے لیے مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہے ، گیس بنیادی ضرورت ہے اور سردی میں گھروں میں گیزر اور گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے ، حکومت کی ذمے داری ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات ِ زندگی فراہم کرے لیکن حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث گیس کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ، گیس کی بندش کی وجہ سے شہری سلنڈر خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور سلنڈر کی قیمتیں بھی آئے روز بڑھتی جا رہی ہیں ۔ گھروں میں کھانے پکانے کے اوقات میں بھی گیس نہیں ہوتی اور عوام کو ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ، گیس کی عدم فراہمی اور نرخوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے ، گیس کی فراہمی کا بڑا حصہ سندھ سے حاصل کیا جاتا ہے اور آئینی اور قانونی طور پر سندھ اور کراچی کے گھریلو اور صنعتی صارفین کا حق ہے کہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جائے لیکن کراچی اور سندھ کے عوام اور صنعتوں کو گیس سے محروم رکھا جاتا ہے ، گیس کے نرخوں میں اضافے ، بھاری بلوں اور کئی قسم کے ٹیکسوں کی وصولی کے باوجود گیس فراہم نہ کرنا سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کی،سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی شریک تھے۔ملاقات میں "معرکہ حق،جشن آزادی" تقریبات یکم تا 14اگست کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔(جاری ہے)
۔گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گریجویٹ فورم کی مثبت تجاویز اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں،آئی ٹی کلاسز، اسکالرشپس اور کاروباری تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،بہترین پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ نوجوانوں کو خود کفیل اور بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں۔