وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کر دیا جس میں لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار اور شارٹ حج پیکج 11 لاکھ پچاس ہزار روپے مقرر کردیے گئے ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری کو وصول کی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ممکن ہوں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے اور خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہو گی جب کہ پرائیوٹ عازمینِ حج کی بکنگ اکتیس جنوری تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ حج منظم کمپنیاں وزارت کے ای پورٹل پر نجی عازمین کا ڈیٹا فوری اپ لوڈ کریں اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ عازمینِ حج نئی معلومات اور ہدایات کے لیے ’پاک حج 2025‘ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا
اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔
وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتا ہے، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔
Pakistan rejects deliberate twisting of facts attributed to Afghan spokesperson regarding Istanbul talks.
Pakistan had demanded that terrorists in Afghanistan posing a threat to Pakistan be controlled or arrested.
When the Afghan side said that they were Pakistani nationals, pic.twitter.com/m8fvr29HXK
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہوتی ہے، پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔