حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ دریا پر نہروں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف ”سندھ ہماری ماں، سندھو ہمارا سانس” مہم کے سلسلے میں جاری آگاہی مہم کا قافلہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں گھوٹکی ضلع پہنچ گیا۔ قافلے کا مختلف شہروں اور اسٹاپوں پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ گھوٹکی، ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو میں عوامی جلسے منعقد کیے گئے جن میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کی عزت، جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، لیکن وہ عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ غریب، مسکین لوگ اپنی زندگی خوف میں گزار رہے ہیں۔ ڈاکوئوں کا راج، حکومت میں بیٹھے وزیروں اور اسمبلی ارکان کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمران صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ سندھ پر مسلط جاگیردار جو پی پی پی کے چھائوں میں سندھ پر حکمرانی کر رہے ہیں، جب تک یہ اقتدار سے نہیں ہٹیں گے اور محنت کش طبقے کے نمائندے کو اسمبلی میں نہیں بھیجیں گے، تب تک سندھ پر مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ و دریائے سندھ کی حفاظت کے لیے عوام کو بیدار کرنے نکلے ہیں۔ ایک طرف کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، تو دوسری طرف سندھ و دریائے سندھ کو خشک کرنے کے لیے نہروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پہلے جنرل ضیا سے لے کر جنرل مشرف تک سندھ سے دریائے سندھ کو چھیننے کوششیں کی لیکن کالا باغ ڈیم نہیں بن سکا۔ سندھ کے عوام نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ان کو شکست دی، اب شہباز شریف اور زرداری مل کر سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سندھ کے چھ کروڑ عوام ان کے منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف عوامی جدوجہد سڑکوں پر جاری رہے گی، جب تک دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے منصوبے دفن نہیں ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو حیدرآباد میں لاکھوں سندھ کے عوام ان سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے سینئر وائس چیئرمین جام عبدالفتاح سمیجو، گلزار سومرو، حیدر شاہانی، نثار کیریو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آگاہی مہم کا قافلہ آج ضلع کندھ کوٹ کشمور میں عوامی رابطہ مہم چلائے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نہروں کی تعمیر دریائے سندھ رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

گھوٹکی: کینال منصوبے کیخلاف قومی شاہراہ پر 2 دھرنے جاری

 — فائل فوٹو

ضلع گھوٹکی میں 2 مقامات پر 6 کینالز کے منصوبے کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنے جاری ہیں۔

صوبۂ پنجاب کی سرحد پر کمو ں شہید کے مقام پر تیسرے روز وکلاء کا دھرنا جاری ہے۔

دوسری جانب ڈہرکی میں قومی شاہراہ منگریو پمپ کے مقام پر چھٹے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

متنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرون سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

اس دھرنے کی وجہ سے 6 دن سے گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔

سندھ سے پنجاب جانے اور آنے والا ٹریفک معطل ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت سن لے! دریائے سندھ سے ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون: بلاول
  • کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • گھوٹکی: کینال منصوبے کیخلاف قومی شاہراہ پر 2 دھرنے جاری
  • نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہوگیا، وفاقی حکومت پیشرفت نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان
  • حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: متنازع نہروں کیخلاف وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری
  • نہروں کے معاملہ پر عوام میں تشویش، مسئلہ حل کرنے کی کوشش نہیں ہو رہی، شاہد خاقان
  • سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیاں خریدنے کیخلاف جماعت اسلامی سپریم کورٹ پہنچ گئی
  • غیر قانونی کینالز منظور نہیں، سندھو دریا و حقوق کا دفاع کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی