ایبٹ آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کر رکھا ہے اور اس کے پورا ہونے تک بھارت کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کے ناپاک قدم مقبوضہ جموں و کشمیر سے نہیں اکھڑ جاتے، حق خودارادیت کی تحریک پوری قوت سے جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایبٹ آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کر رکھا ہے اور اس کے پورا ہونے تک بھارت کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 10لاکھ فوجیوں کی موجودگی کے باوجود بھارت ”نارملسی” کا راگ الاپ کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر اور طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت قتل و غارت اور لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر کے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور وہ علاقے کی مسلم اکثریت کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔

انہوں نے بھمبر آزاد کشمیر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خطاب کا خیر مقدم کرتے کہا کہ ہم ان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حقیقی صورتحال اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل غلام محمد صفی نے ایک وفد کے ہمراہ الخدمت فائونڈیشن ایبٹ آباد میں امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبدالرحمان عباسی اور ان کے رفقاء سے ملاقات کی۔ وفد میں حریت رہنما راجہ خادم حسین، داوود خان یوسفزئی اور زاہد اشرف بھی شامل تھے۔ وفد نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غلام محمد صفی حق خودارادیت ایبٹ آباد نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • نفرت اور برادری کی سیاست ختم کر کے ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا