چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے نامزد ہونیوالا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اوپنر صائم ایوب کی انجری اور انکی رپورٹس کے باعث اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی تھی تاکہ پلئیر کی حتمی رپورٹس آنے کے بعد فیصلہ کیا جاسکے تاہم اب ذرائع کہنا ہے کہ نوجوان اوپنر کی ٹیم میں شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔
قبل ازیں رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ جمع کروادیا ہے، جس میں اوپنر صائم ایوب کا نام بھی شام تھا۔
ابتدائی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام اور سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی کا نام شامل ہے۔
ادھر حتمی اسکواڈ میں اوپنر صائم ایوب کے علاوہ عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ میزبان گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سہ ملکی سیریز سیریز کیلئے کا اعلان
پڑھیں:
بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی برہم، کھیل کی روح مجروح کرنے کا الزام
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع پہلے ہی ایشیا کپ کو شدید دباؤ میں ڈال چکا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان مصافحہ نہ کرنے کے واقعے نے معاملے کو مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی دھمکی بھی دی تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔
’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آئندہ فتوحات سب ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔‘
ایشیا کپ کے مستقبل سے متعلق معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اگلے چند دن اس حوالے سے نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک انڈیا میچ ٹرافی کرکٹ محسن نقوی