بیرونِ ملک سے ٹھنڈی اور خیر کی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں: فیصل واؤڈا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سینیٹر فیصل واؤڈا— فائل فوٹو
سینیٹر فیصل واؤڈا نے پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق دلچسپ انداز اپنا لیا۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان کے لیے مزید ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں بیرونِ ملک سے آرہی ہیں۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ چوری، بدمعاشی، غنڈا.
اپنے ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا کہ ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں، انشا اللّٰہ یہ ہوائیں اب چلتی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیابیوں اور بلندیوں کی ابتدا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واؤڈا نے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.