شائقین کیلئے خوشخبری ، اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک)2021ء میں تمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہنے والے سابق جنوبی افریقی کپتان اور اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے تھے لیکن پھر انہوں نے 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں نہ صرف جنوبی افریقا چیمپئنز کی نمائندگی کریں گے بلکہ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
مسٹر 360 کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے بھی کھیلنا شروع کر دیا ہے ، میں نے چار سال قبل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم اب ایسا لگتا ہے جیسے ایک بار پھر کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہو رہا ہے، اسلئے میں دوبارہ جم اور نیٹس میں جا رہا ہوں اور میں جولائی میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔دوسری جانب اسٹار بلے باز کی واپسی سے کرکٹ شائقین خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مداح بے صبری سے اس ورسٹائل بیٹر کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
سربیا:حکومت مخالف احتجاج،وزیراعظم مستعفی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔یہ اعلان ایرانی صدر کی جانب سے ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عمارتیں تباہ کر دینے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے سائنس دانوں کے پاس اب بھی وہ تمام ضروری علم و ہنر موجود ہے۔