پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے درخواست لاہور کی انتظامیہ کو جمع کرادی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس جلسے کی تنظیم کے لیے پارٹی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، جنہوں نے تحریری درخواست کے ذریعے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جلسے کی اجازت طلب کی ہے۔
درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ 8 فروری کو گریٹر اقبال پارک کے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے این او سی کی درخواست کی گئی ہے۔
جلسے کی انتظامیہ کمیٹی میں عالیہ حمزہ کے علاوہ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی جلسے کی کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
فائل فوٹوکراچی ٹریفک پولیس نے آج جے یو آئی (ف) کے جلسے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔
کراچی میں آج ایم آرکیانی چوک اور آرٹس کونسل کےقریب جے یو آئی (ف) کا جلسہ ہوگا جس کے تحت شاہین کمپلیکس سے فوارہ چوک تک سڑک بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ضیاءالدین سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کلب چوک شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا، شاہین کمپلیکس سے پریس کلب جانے والی ٹریفک کوپی آئی ڈی سی اور شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا۔
لاہورجماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اسرائیل کے...
اسی طرح پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو آواری کی طرف موڑا جائے گا، ریکس سینٹر سے فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو آواری یاکلفٹن بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق چھتری چوک سے ایم آرکیانی جانے والی ٹریفک کو ایس ایم لاء کالج کی طرف موڑا جائے گا، اہلحدیث چوک سے ایم آر کیانی جانے والی ٹریفک کو شارع لیاقت بھیجا جائے گا۔