Daily Ausaf:
2025-04-25@11:46:21 GMT

جنوبی سوڈان میں مسافرہ طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

خرطوم(نیوز ڈیسک)جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسٹیٹ یونیٹی کے وزیر برائے اطلاعات نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے شمال میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

گیٹ ویچ بپل بوتھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ جہاز میں 21 افراد سوار تھے، صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا ہے، مزید بتایا کہ طیارہ رن وے سے محض 500 میٹر (گز) کے فاصلے پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ گریٹر پاینیر آپریٹنگ کمپنی کی طرف سے چارٹر جبکہ لائٹ ایئر سروسز ایوی ایشن کمپنی کے ذریعے چلایا گیا، اور یہ علاقے میں معمول کے مشن پر تھا۔

قبل ازیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اقوام متحدہ کے ریڈیو میرایا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں بدھ کے روز ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے زیر انتظام ریڈیو میرایا کے مطابق طیارہ شمالی ریاست میں ایک آئل فیلڈ سے روانہ ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں جنگ زدہ جنوبی سوڈان میں کئی فضائی حادثے ہو چکے ہیں، ستمبر 2018 میں دارالحکومت جوبا سے یرول شہر جانے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں:ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیاگیا،نوٹیفکیشن جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جنوبی سوڈان افراد ہلاک

پڑھیں:

جنوبی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک     )باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے جنوبی پاکستان کی سرحد، خصوصاً راجستھان کے علاقے سے، فوجی دستوں، ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق براہموس میزائل سسٹمز کی پوزیشنز کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ جنوبی پاکستان کے اہم اسٹریٹجک مقامات کی جانب نشانہ بنا سکیں۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ-تاس واٹر ایکارڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تازہ عسکری سرگرمی کو علاقائی اور بین الاقوامی مبصرین بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ صورتحال کے بگڑنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے دفاعی ادارے ہائی الرٹ پر چلے گئے ہیں جبکہ سفارتی ذرائع اس جارحانہ فوجی نقل و حرکت کے مقاصد کا جائزہ لے رہے ہیں۔صورتحال کے مزید تفصیلات جلد پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں :چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا کے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کردیا

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افسران ہلاک
  • چولستان میں نایاب گرے بھیڑیا مقامی افراد کے ہاتھوں ہلاک
  • غزہ: ملبے تلے لاپتہ افراد کی باوقار تجہیزوتکفین کی دلدوز کوشش
  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • جنوبی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ
  • بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
  • بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، 24 افراد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ، پانچ افراد ہلاک
  • مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی