وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی اجلاس،افغان پالیسی اور دیگر امور پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سکیورٹی اجلاس ہواجس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں سکیورٹی حکام اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سکیورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم کی آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔
Post Views: 6