رانا تنویر حسین سے بی جی آئی وفد کی ملاقات، مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے بی جی آئی وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت ڈاکٹر وانگ جیان، چیئرمین بی جی آئی ساؤتھ ایشیا نے کی ۔
ملاقات میں بی جی آئی کے ساتھ مشترکہ تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ بی جی آئی کو چینی سفارت خانے اور حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔فریقین نے پیداوار میں اضافے کو بنیادی ترجیح دینے پر اتفاق کیا۔
رانا تنویرحسین نے کہا کہ تعاون کیلئےاہم شعبے طے کر لیے گئے ہیں، تربیت، مشترکہ لیبارٹری اور پائلٹ پروجیکٹس پر تعاون شامل ہوگا۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
وزیراعظم محمدشہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سے مولانافضل الرحمان نے ملاقات ایک ایسے موقع پر کی ہے جب اپوزیشن کی اہم جماعت پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک شروع کرنے جارہی ہے۔