جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
مرتضیٰ وہاب: فوٹو فائل
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، روز 11 بجے پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، انہیں بات کرنے کی بیماری ہے۔
کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منعم ظفر کو شاید گھر والوں کو دکھانا ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اس بات پر ایم کیو ایم سے معذرت کرتا ہوں کہ میں کام کر رہا ہوں۔
کیماڑی چائنہ گیٹ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم اور مقامی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ یہاں بہتر کنیکٹیویٹی کےلیے متبادل راستہ بنایا جائے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں عام گاڑیاں ہی نہیں، ہیوی ٹریفک بھی چلتا ہے اور اب سڑک کی بحالی سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔
میئر کراچی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کام کے ایم سی کرے اور ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے پاس ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وفاقی وزراء کو کہیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں، وفاقی حکومت کو اس شہر کےلیے اپنے خزانے کھولنے کی ضرورت ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ امریکا اور یورپ میں پاکستانی قوم کی مثبت نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے امریکا جائیں گے، جہاں وہ ایک روایتی ناشتے میں شرکت کریں گے، اس کے بعد وہ آکسفورڈ یونین اور جرمنی کا بھی دورہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وہاب نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے میاں اظہر مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے دورانِ ملاقات حماد اظہر سے ان کے والد میاں اظہر کی وفات پر تعزیت کی اور مغفرت کے لیے دعائے فاتحہ کی۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر مرحوم ہمارے بزرگ تھے، جماعت اسلامی سے میاں اظہر مرحوم کا بہت پرانا تعلق تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کا قاضی حسین احمد صاحب سے بھی ذاتی تعلق تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، چیزیں طے کرنا پڑیں گی، آئین و قانون کو سامنے رکھنا پڑے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ سب کو آئین کے فریم ورک میں رہ کرکام کرنا ہوگا، بیٹھ کر طے کرنا ہوگا ملک نے ایسے ہی چلنا ہے یا بہتری کی طرف جانا ہے۔