پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی ہے اور واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔
امریکی خاتون گارڈن میں واقع اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں جا کر بیٹھ گئی ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں پیار میں دھوکا: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کراچی پہنچ کر دربدر ہوگئی
اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ امریکی خاتون ایئرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر کسی نامعلوم مقام پر چلی گئی ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ خاتون کو امریکی قونصل خانے کے حوالے کیا جائےگا، لیکن خاتون نے کہاکہ میں نے قونصل خانے میں نہیں جانا اپنے شوہر کے پاس جارہی ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قونصل خانے کی دو رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھی جہاں انہوں نے امریکی خاتون سے ملاقات بھی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قونصل خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے خاتون کو واپس بھیج دیا جائے لیکن اگر خاتون اس بات پر آمادہ نہیں ہوتی تو ہم زبردستی نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پاکستان تشریف لائی۔
خاتون کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے جس کی عمر 33 برس بتائی جارہی ہے۔ جو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔
خاتون کے کراچی پہنچنے پر لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران ہوئے کہ خاتون ان کے بیٹے سے عمر میں تقریباً دو گنا بڑی ہے، اس کے علاوہ شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دوبچوں کی ماں بھی ہے۔
والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کا واپسی سے انکار
دو روز قبل خاتون کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی تھی، گورنر کامران ٹیسوری نے خاتون کو پریشانی کی حالت میں دیکھ کر فوری ویزا جاری کرا دیا تھا تاہم آج خاتون نے واپس امریکا جانے سے صاف انکار کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی خاتون پیار میں دھوکا لڑکے کے گھر پہنچ گئی نوجوان واپسی سے انکار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون نوجوان واپسی سے انکار وی نیوز پاکستانی نوجوان کی محبت میں کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون خاتون کو گئی ہے
پڑھیں:
کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔
لیاری: اندھی گولی سے 1 شخص زخمیقصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔