ملتان: 6700 غیرملکی سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد زوہیب دوحہ سے پرواز نمبر کیو آر 618 سے ملتان پہنچا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سے پاکستان کا سفر کر رہا تھا، اسکے سامان کی تلاشی پر 6 ہزار 700 غیر ملکی سمز برآمد ہوئیں۔
حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ سمز کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کےحوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2016 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔
ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔
ایجنٹ نے ملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔ ملزم کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔