مصر کا فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کا حصہ نہ بننے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
CAIRO:
مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے سے متعلق بیان کو ‘غیرمنصفانہ اقدام’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس میں شریک نہیں ہوگی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے قاہرہ میں دورے پر آئے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مصر دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے کے لیے امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی کے حوالے سے جو کہا جا رہا ہے، اس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اجازت دی جاسکتی ہے کیونکہ اس کے مصر کی قومی سلامتی پر اثرات ہیں۔
مصر کے صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کی بے دخلی اور باہر منتقلی ایک غیرمنصفانہ اقدام ہے، جس میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ سے فلسطینیوں کا انخلا، غیر انسانی منصوبہ
عبدالفتح السیسی نے کہا کہ اگر میں ٹرمپ کی تجویز پر مصر کے عوام سے یہ بات کہہ بھی دوں تو وہ فلسطینیوں کی بے دخلی مسترد کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل تاریخی حق ہے جو منظور ہوسکتا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ یہ ہدف حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں مستقل پائیدار امن قائم ہو۔
قبل ازیں امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ہونے والی تباہی سے بے گھر 23 لاکھ افراد کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ مصر اور اردن کو غزہ سے فلسطینیوں کو پناہ دینی چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے بات کریں گے لیکن مصری ہم منصب سے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے بات کی تھی اور اس میں بھی ٹرمپ کے منصوبے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کی بے دخلی ڈونلڈ ٹرمپ مصر کے صدر کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
نہری منصوبہ بند ہونے پر پی پی سندھ کا جشن منانے کا اعلان
نثار کھوڑو(فائل فوٹو)۔پیپلز پارٹی سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازع نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی سطح تک مسلسل تین دن اظہار تشکر پر مبنی ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان کو پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل کی سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران کل سے مسلسل تین دن ضلعی اور تحصیل کی سطح پر نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے موقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔
نثار کھوڑو نے کہا متنازع نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔
انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سی سی آئی میں بھی صوبے کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازع نہروں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کر کے کالاباغ ڈیم منصوبہ ختم کرایا تھا اور اب چیئرمین بلاول بھٹو نے 6 نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ کے موقف کو تسلیم کرایا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا نہروں کا مسئلہ صرف پانی کا نہیں سندھ کے وجود کا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے وجود کو بچانے کے لیے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔