Jasarat News:
2025-07-26@13:53:56 GMT

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کی ضرورت ہے

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ یہ بات لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے پاکستانی سفیر مرغوب سلیم بٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس ملاقات میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آمنہ رندھاوا، کرامت علی اعوان اور سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر عمران اصغر بھی موجود تھے۔انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں جو 1949 سے شروع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ یورپ میں اہم مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہیں، لیکن موجودہ تجارتی حجم اس شراکت داری کی عکاسی نہیں کرتا۔انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ تجارت بڑھانے کے لیے روایتی طریقے کافی نہیں ہوں گے بلکہ جدید حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔ہمیں بہتر مارکیٹ انٹیلی جنس اور نجی شعبوں کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔ انہوں نے نے کہا کہپاکستان، خصوصا سیالکوٹ، دنیا بھر میں کھیلوں کے سامان کی تیاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ شعبہ سوئٹزرلینڈ کو برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے تجارت کے فروغ کے لیے تجارتی میلوں اور وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے درمیان نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

اسلام آباد:پاکستان اور آسیان ریجن کے درمیان معاشی اور تجارتی روابط کے فروغ پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر نجکاری کمیشن قیصر احمد شیخ اور آسیان ممالک کے سفراء نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان، آسیان ممالک کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے والا اولین ملک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں خطوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 9 ارب سے 11 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان آسیان اور مشرق وسطیٰ کے درمیان کنیکٹیویٹی کا آسان ذریعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی ہنر مند افراد آسیان ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ سی فوڈ، زراعت، چمڑے کی صنعت سمیت دیگر شعبوں میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے آسیان ممالک کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین، مشرق وسطیٰ اور آسیان کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع موجود ہے، اور حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ریٹنگ مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی اور سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے آسیان ریجن کے لیے بہترین تجارتی پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زرعت، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں آسیان ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت علاقائی تجارت اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • ملک میں اس وقت وہ آئیڈیل جمہوریت نہیں ہے، جس کی آج ہمیں ضرورت ہے،سعید غنی
  • امریکا سے امداد نہیں، تجارت چاہتے ہیں: اسحاق ڈار
  • ججز بھی انسان، دیکھ بھال کی ضرورت، ایماندار جوڈیشل افسر کیساتھ کھڑا ہوں: چیف جسٹس
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر عثمان ڈی اون کی ملاقات، دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
  • پاک یو اے ای تجارتی تعاون معاشی تعلقات کی  بحالی کی علامت بن گیا
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدر
  • پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت
  • سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ