کراچی کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے شہریوں کو نہ صرف پریشان بلکہ ہراساں کرتے ہیں، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پروٹیکٹر پر قطر جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو آف لوڈ کردیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، آف لوڈ کیے جانے والے مسافر کی شناخت محمد ریحان کے نام سے ہوئی، مسافر جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ پر ورک ویزا کے ساتھ قطر جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں، دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ای پروٹیکٹر جعلی پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ای-پروٹیکٹر کے لیے نہ تو خود درخواست دی اور نہ ہی فنگر پرنٹس دیے۔
گرفتار مسافر ایجنٹ واجد شاہ سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے اُسے ای پروٹیکٹر، ویزا اور ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ فراہم کیا، بیورو آف امیگریشن نے ای پروٹیکٹر کے مکمل طور پر جعلی ہونے کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے ویزا اور پروٹیکٹر کے حصول کے لیے مذکورہ ایجنٹ واجد شاہ کو 5 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے، مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزے یا بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی ذرائع اور رجسٹرڈ ایجنٹس سے رجوع کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایف آئی اے جعلی ویزا کراچی ایئرپورٹ ملزم گرفتار