پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔
حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے 61 پیسے اضافہ بھی کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت کا طلبہ کو دوپہر کا کھانا مفت دینے کا فیصلہ
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمت میں
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔