امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے مسافر بردار طیارے سے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
امریکا میں ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں ایک مسافر بردار طیارے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تصادم کے فوری کے بعد لگنے والی آگ کے باعث مسافر بردار طیارہ اور ہیلی کاپٹر دریا برد ہوگئے۔
طیارے میں 64 افراد موجود تھے جب کہ امریکی ملٹری ہیلی کاپٹر میں 4 اہلکار سوار تھے۔ تمام افراد ملبے سمیت ڈوب گئے۔
امدادی کاموں کے دوران دریا میں سے 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔
فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ملٹری ہیلی کاپٹر مسافر طیارے کی جانب بڑھ رہا ہے اور دونوں کے درمیان ہونے والے تصادم سے خوفناک آگ کے شعلے بلند ہوتے ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ محض ایک حادثہ تھا یا دہشت گردی کا کوئی عنصر بھی ملوث ہوسکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسافر بردار طیارے نے کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن کے لیے پرواز بھری تھی۔
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مسافر بردار طیارے سے دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب ٹکرایا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسافر بردار طیارے ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو کو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ بلال مقصود نے کہا چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔ ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہاکہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوارک حاصل کرتے ہیں، ہو سکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی پارک کا دورہ کیا تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہ مل سکا، پارک میں مردہ چیل اور کوے بھی نہیں نظر آئے۔