وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی آذربائیجان کو موٹرویز ایم 6اور ایم 9میں سرمایہ کاری کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی آذربائیجان کو موٹرویز ایم 6اور ایم 9میں سرمایہ کاری کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
باکو (سب نیوز) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ باکو آمد، آذربائیجان کے وزیر ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف سے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات و اجلاس، آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اظہار دلچسپی ۔
وفاقی وزیر مواصلات کی آذربائیجان کے وزیر کو موٹرویز ایم 6 اور ایم 9 میں سرمایہ کاری کی پیشکش ،سکھر، حیدر آباد اور کراچی موٹرویز کی فیزیبلٹی کیلئے آذربائیجان سے فروری میں ہی وفد کا پاکستان آنے کا فیصلہ ، پاکستان اور آذربائیجان کا شاہراہوں کی تعمیر کے لئے بی ٹو بی اور جی ٹو جی دونوں آپشنز پر غور، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا پاکستان سے سینٹرل ایشیا کے لئے روڈ نیٹ ورک پر بھی تبادلہ خیال۔انہوں نے کہا کہ لاجسٹک کی بہتری کے لئے ذرائع آمدورفت کو بہتر اور تیز بنانا اشد ضروری ہے۔
آذربائیجان کے وزیر راشد نبی اوف نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو پاکستان کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آذربائیجان مواصلات کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کا خواہاں ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی دونوں ممالک باہم سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔چئیرمین این ایچ اے نے اجلاس کو ایم 6 اور ایم 9 کے موٹرویز کی منصوبوں پر بریفنگ دی ، آذربائیجان حکام کی پاکستان سیریل، روڈ اور دیگر ذرائع مواصلات میں باہم شراکت داری پر گفتگو ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی باکو، آذربائیجان میں دیگر وزرا صاحبان سے بھی ملاقات متوقع ہے ،اجلاس میں کوآرڈینٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن علی آغا بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری خان کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے خاص طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) جیسے اقدامات میں نمایاں بہتری پر روشنی ڈالی اور زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی اور سیاحت جیسے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری پر زور دیا۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو پاکستان میں متنوع سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جس میں صارفین کی آبادی، نوجوان افرادی قوت، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت اور جغرافیائی فوائد کو استعمال کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ شرکا نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی تعاون اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔