سائنس فکشن فلم Interstellar کی دوبارہ ریلیز نے تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ہالی وڈ کی مشہور فلم "Interstellar" کی دوبارہ ریلیز نے بھارت میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
فلم نے ایڈوانس بکنگ میں 1.40 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کر کے 5 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق، فلم کے ایڈوانس ٹکٹ 16 جنوری سے فروخت کے لیے دستیاب تھے، جو کہ عام طور پر کسی بھی فلم کے ریلیز سے کچھ دن پہلے ہی شروع ہوتی ہے۔ چونکہ Interstellar پہلے ہی 2014 میں ریلیز ہو چکی تھی اور اس کا سنسر سرٹیفکیٹ موجود تھا، اسی لیے وارنر برادرز نے جلدی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ ایک شاندار حکمت عملی ثابت ہوئی۔
"Interstellar" کی پہلے دن کی کمائی اس کے 2014 کی ریلیز کے مقابلے میں دوگنی ہونے کی توقع ہے۔ فلم 7 سے 12 فروری تک سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، اور اس کا پہلا دن تاریخی ہونے والا ہے۔
اس ریلیز کے ساتھ، یہ فلم "تُمباد" (1.
ابتدائی طور پر IMAX کی ٹکٹ 200 سے 300 روپے میں دستیاب تھیں، لیکن بے پناہ ڈیمانڈ کی وجہ سے 450 سے 499 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ مزید یہ کہ، ممبئی کے کئی سینما گھروں میں 24 گھنٹے شوز کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اور دیگر شہروں میں بھی ایسا کیے جانے کی توقع ہے۔
یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ کرسٹوفر نولان کے چاہنے والوں کی تعداد حیران کن حد تک زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک پرانی فلم کا اتنا بڑا ردعمل ہے، تو نولان کی اگلی فلم "The Odyssey" کی ریلیز پر ریکارڈ توڑ دیوانگی دیکھنے کو ملے گی!
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فواد خان کی فلم ’’عَبیر گُلال‘‘ تنازع کا شکار، یوٹیوب سے گانے ڈیلیٹ کر دیئے گئے
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم عَبیر گُلال کے گانوں کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
پہلگام واقع کے بعد سے فواد خان اور وانی کپور کی فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں فلم کی بھارت میں ریلیز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر عبیر گلال کے بین کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہے اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ جس کے بعد اب اس فلم کے گانے ’خُدایا عشق‘ اور ’انگریزی رنگ رسیا‘ جو یوٹیوب انڈیا پر دستیاب تھے، اب ہٹا دیے گئے ہیں۔ یہ گانے پروڈکشن ہاؤس اور سریگاما کے آفیشل چینلز پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔
اس فلم کا ایک اور گانا 24 اپریل کو ریلیز ہونا تھا جس کو ریلیز نہیں کیا گیا تاہم اس حوالے سے اب تک فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے فواد خان کی فلم عبیر گلال کی کو بھارت میں ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڑی نے کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ردھی ڈوگرا، لیزا ہیڈن، فریدہ جلال، سونی رازدان، پرمیت سیٹھی اور راہول ووہرا بھی شامل ہیں۔