متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری، پی ایف یو جے کا ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
صدر پی ایف یو جے افضل بٹ(فائل فوٹو)۔
متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کل ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد سے پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پریس کلبوں اور یونین کے دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پی ایف یو جے نے کہا تمام صحافی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سرکاری و غیرسرکاری تقریبات کی کوریج کریں گے۔
پی ایف یو جے نے کہا کہ بل پر حکومت، قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی تھی۔
پی ایف یوجے کے رہنمائوں نے کہا صدر زرداری نے ملاقات کا موقع دیئے بغیر بل پر دستخط کیے جو افسوس ناک ہے، تحریک آزادی صحافت کا آغاز کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کالے قانون کی منسوخی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ایف یو جے نے کہا
پڑھیں:
دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
لندن: برطانیہ کی میڈیکل ٹریبیونل سروس نے پاکستانی نژاد کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ ڈاکٹر سہیل انجم کو دوبارہ کام کرنے کا اہل قرار دیتے ہوئے ان پر عائد پابندی ختم کر دی۔
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق ڈاکٹر سہیل انجم پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023 میں ٹیمسائیڈ ہسپتال میں ایک مریض کو بے ہوش کرنے کے بعد آپریشن تھیٹر چھوڑ کر نرس کے ساتھ جنسی عمل کیا۔
اس دوران ایک اور نرس کو مریض کی نگرانی کی ذمہ داری دے دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد فروری 2024 میں انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
میڈیکل ٹریبیونل میں ڈاکٹر سہیل انجم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور وہ اس پر شرمندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کریں گے اور برطانیہ میں اپنے کیریئر کو از سرِ نو شروع کرنا چاہتے ہیں۔
ٹریبونل کی چیئرپرسن ربیکا ملر نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ ڈاکٹر نے اپنے مفادات کو مریض اور ساتھی عملے پر ترجیح دی، تاہم اب دوبارہ اس طرح کی غلطی کا امکان کم ہے۔ ٹریبونل نے انہیں کام کی اجازت دے دی لیکن ان کی رجسٹریشن پر وارننگ دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔