پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے کہا ہے کہ پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں 50 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہنگامی طور پر کراچی سے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کے سی ای او نے مزید کہا کہ کراچی سے ہفتہ وار دو پروازیں چلوانا چاہتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ 2023 میں 55 ہزار اور 2024 میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی سیاحت کےلیے آذربائیجان آئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف 8 نومبر کو آذربائیجان کادورہ کریں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔
میاں شہباز شریف اپنے دورے کے دوران آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے، اِن تقریبات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف آزربائیجان کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت کے علاوہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے، دونوں رہنماوں میں گذشتہ ملاقات ستمبر میں تیانجن، چین میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
آزربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتی ہیں،جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔