عامر خان غاروں کے دور کے انسان بن گئے؟ مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔
حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Manav Manglani (@manav.                
      
				
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ کسی فلم کا سین ہے یا کسی کمرشل کا حصہ؟ کچھ رپورٹس کے مطابق، یہ صرف ایک اشتہار کے لیے کیا گیا ہے، مگر عامر خان کے مداح ابھی تک اصل حقیقت جاننے کے منتظر ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں ایک لمبی داڑھی والا شخص پھٹے پرانے کپڑوں میں ممبئی کی سڑکوں پر چلتا ہوا دیکھا گیا، جسے لوگ عامر خان سمجھ رہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر مداحوں نے طرح طرح کے تجزیے اور تبصرے شروع کر دیے ہیں۔
یاد رہے کہ عامر خان نے "لال سنگھ چڈھا" کی ناکامی کے بعد فلمی دنیا سے وقفہ لے لیا تھا، مگر اب وہ اپنی نئی فلم "ستارے زمین پر" کے ذریعے واپسی کر رہے ہیں۔ یہ فلم 2007 کی سپرہٹ فلم "تارے زمین پر" کا ایک تسلسل قرار دی جا رہی ہے، جس میں ایک اور سماجی مسئلے کو اجاگر کیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
لاہور:پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش کیا گیا ہے۔
بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔