مرغی نے انڈے کے اندر انڈا دیدیا:خاتون دیکھ کر حیران
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
واشنگٹن:امریکی ریاست الینوائے کی رہائشی خاتون نائیلی ٹیٹ اس وقت حیران رہ گئیں جب ان کی مرغی نے ایک غیرمعمولی بڑا انڈا دیا،لیکن انہیں اصل حیرت تب ہوئی جب انہوں نے انڈے کو توڑ کر دیکھا کہ اس کے اندر ایک اور مکمل انڈا موجود تھا۔
نائیلی ٹیٹ نے 2024 میں مرغیاں پالنے کا آغاز کیا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ شوق انہیں اپنی دادی سے وراثت میں ملا، جو بچپن سے مرغیوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری دادی مرغیوں کو پالتی تھیں اور میں نے ان ہی سے اس بارے میں سب کچھ سیکھا ہے۔
چند دن قبل جب وہ معمول کے مطابق اپنی مرغیوں کے انڈے اکٹھے کر رہی تھیں تو انہیں ایک ایسا انڈا نظر آیا جو معمول سے دوگنا بڑا تھا۔جسے دیکھ کر وہ بہت حیران ہوئیں اور انہوں نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جن میں واضح طور پر انڈے کا سائز ان کی ہتھیلی سے بھی بڑا نظر آ رہا تھا۔
نائیلی نے بتایا کہ آخرکار میں نے اسے توڑنے کا فیصلہ کیا اور جو منظر دیکھا، وہ میں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈے کے اندر سے ایک اور مکمل انڈا برآمد ہوا، جس کی ساخت بالکل عام انڈے جیسی تھی۔
بعد میں جب دوسرے انڈے کو توڑا گیا تو اس کے اندر زردی اور سفیدی معمول کے مطابق موجود تھیں۔
سائنس دانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نایاب صورت حال کو ڈبل انڈا کہا جاتا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب مرغی کے جسم میں انڈا مکمل طور پر بننے سے پہلے ایک اور انڈا اس کے گرد بننے لگتا ہے۔
امریکی خاتون نائیلی ٹیٹ کی یہ منفرد دریافت نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی بلکہ مرغیوں کے مالکان کے لیے بھی ایک دلچسپ حیرت بن چکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں زمین کے مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ، آرڈیننس منظور
پنجاب میں اب زمین پر قبضے کے مقدمات برسوں تک التوا کا شکار نہیں ہوں گے۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی 90 دن کے اندر کیس کا فیصلہ کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ اینڈ موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔ اس آرڈیننس کے تحت ہر ضلع میں 30 دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا، “پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھین سکے گا، ریاست ہر کمزور شہری کے ساتھ ہے۔ میرا مشن ہے کہ ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔”
اسی دوران وزیراعلیٰ نے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر بھی تفصیلی بات کی۔