اسلام ٹائمز: جی او سی نے حکومت کو جرگہ سے برئ الذمہ قرار دیتے ہوئے پاراچنار کی بھوک اور افلاس کو اصل علاج اور حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگر مجبور نہ ہوتے تو شاید ٹل تک پہنچ چکے ہوتے اور کہا کہ یاد رکھیں، ٹل سے آگے بھی علاقے ہیں۔ باب کرم پر جھنڈے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ آغا مزمل کی گرفتاری پر جرگہ ممبران کی جانب سے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدہ کے یونین صدر ارشاد بھی تو گرفتار ہیں۔ سخت لہجے میں گفتگو کے دوران انتہائی اہم راز گفتگو میں افشا ہوئے۔ اندر کی ساری بھڑاس اور تعصب باہر نکل آیا۔ تحریر: شبیر حسین ساجدی

منگل 28 جنوری کو کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں جرگہ بلایا گیا تھا۔ جسے اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع کیا گیا۔ جرگہ میں طوری بنگش کے ذمہ داران نے جی او سی، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، آر پی او وغیرہ کے سامنے معاہدے کے حالات و واقعات بیان کئے۔ جرگہ ممبران نے وعدے و دعوے یاد دلائے اور مخالف فریق کی ڈیڑھ درجن خلاف ورزیاں بیان کیں۔ اپنی تکالیف، مشکلات اور زیادتیوں کا تذکرہ کیا۔ معاہدے کا مقصد و افادیت اور لاگو نہ کرنے کے نقصانات کی طرف متوجہ کیا۔ شہداء کانوائے، بگن چار خیل، اوچت، مندوری اور مختلف اوقات میں ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بننے والوں کیلئے معاوضہ سمیت اشیاء خوردونوش کانوائے میں لوٹے ہوئے مال اور ٹرالوں کا نقصان پورا ہونے کا مطالبہ کیا۔ ٹل پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنا کر کھولنے کا مطالبہ کیا۔

تمام مشران کا لہجہ نہایت سنجیدہ اور مقتضائے حال کے مطابق تھا۔ بغیر فلٹر کے جرگہ ممبران نے من و عن زمینی حقائق سامنے رکھ دیئے۔ جی او سی نے حکومت کو جرگہ سے برئ الذمہ قرار دیتے ہوئے شیعہ سنی کو مورد الزام ٹھہرایا اور معاہدے پر عمل درآمد جرگہ ممبران ہی سے کرانا مناسب سمجھا۔ پاراچنار کی بھوک اور افلاس کو اصل علاج اور حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگر مجبور نہ ہوتے تو شاید ٹل تک تم پہنچ چکے ہوتے اور کہا کہ یاد رکھیں، ٹل سے آگے بھی علاقے ہیں۔ باب کرم پر جھنڈے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اسلحے کو ضبط کیے بغیر امن کو ناممکن قرار دیا۔ آغا مزمل کی گرفتاری پر جرگہ ممبران کی جانب سے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدہ کے یونین صدر ارشاد بھی تو گرفتار ہیں۔

سخت لہجے میں گفتگو کے دوران انتہائی اہم راز گفتگو میں افشا ہوئے۔ اندر کی ساری بھڑاس اور تعصب باہر نکل آیا اور پورا اندازہ بلکہ یقین ہوا کہ اہم ذمہ داران کا رویہ اور سوچ طالبانی ہے۔ کرنل تیمور سلطان سمیت، کئی یزیدی افسران کی عملی زندگی کی خباثت کھل کر سامنے آگئی۔ بگن جلانا، خواتین کو اغواء کرنے کے ساتھ کنج علیزئی کانوائے کو نشانہ بنانے کی شکایت نہایت دکھ بھرے لہجے میں ایسے بیان کیی، جیسے یہ سارا نقصان اور واقعہ خود ان کے ساتھ ہوا ہے اور یوں سرکار نے خود کو بری الزمہ قرار دے دیا۔ جرگہ ممبران نے متفقہ طور پر جی او سی کے لہجے، رویئے اور نامناسب گفتگو پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ رہے تھے، معاہدے کے بعد کے رونما ہونے والے واقعات پر افسوس اور ندامت کا اظہار کریں گے۔

بے گناہ مظلوم ڈرائیورز کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کریں گے، لیکن کھلی طرفداری، تعصب و ناانصافی دیکھ کر جرگہ ممبران احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے۔ کمشنر، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور جی او سی نے روکنے اور بٹھانے کی بہت کوشش کی۔ تاہم جرگہ ممبران نے کہا آج کے بعد آپ سے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں، کوئی گلہ شکوہ نہیں۔ مخالفین کے ساتھ مل کر سب ایک فریق بن چکے ہیں۔ راستے محفوظ بنانا اور مستقل طور پر کھلے رکھنا سرکار ہی کی ذمہ داری ہے۔ جرگہ نے کہا کہ بھوک و افلاس ہماری نسلیں ختم کرے گی، تاہم اس علاقے کی عزت اور وقار زندہ رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قرار دیتے ہوئے جرگہ ممبران نے جی او سی

پڑھیں:

کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔

بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔

اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا