کرم تنازع میں اہم پیش رفت، دونوں فریقین کا گرینڈ جرگہ طلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پشاور: کرم تنازع میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، دونوں فریقین کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کل کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں جرگہ ہوگا، جرگہ میں دونوں فریقین کےعمائدین اورامن کمیٹی کے ممبران شریک ہوں گے، جرگہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید ،کمشنرکوہاٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام بھی شرکت کرینگے۔
جرگہ میں کرم امن معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا ، جرگے میں ٹل پاڑہ چنار روڈ کھولنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا، جرگہ میں اسلحہ جمع کرانے اورمزید بنکرز گرانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ بگن بازار میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے بھی گرینڈ جرگہ کو آگاہ کیا جائے گا ، گرینڈ جرگہ کو کرم میں بھیجنے والی امداد سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں فریقین شرپسندوں کی جانب سے نقصان پہنچانے کی صورت میں حکومت کا ساتھ دینے کے پابند ہیں، فریقین امن معاہدے کے تحت شرپسندوں کے خلاف کارروائی سے بھی حکومت کو نہیں روکیں گے، امن معاہدے کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے حوالے سے کیا جائے گا گرینڈ جرگہ جرگہ میں سے بھی
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
---فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔
رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم، محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔