عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہواؤں کے رخ بدلتے رہتے ہیں، وزیراعظم نے بطور اپوزیشن لیڈر پیکا قانون کی مخالفت کی تھی، وزیراعظم پوری تابعداری کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں تابعداری کب تک کام کرے گی۔؟ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا کہ القادر ٹرسٹ بڑا بلیک اینڈ وائٹ کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کو عوام کو جواب دینا پڑے گا۔ اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کا مسئلہ بانی پی ٹی آئی نہیں، ملک کا اصل مسئلہ غربت بڑھ رہی ہے، بانی نے پہلے امریکی غلامی نامنظور کہا، اب ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہواؤں کے رخ بدلتے رہتے ہیں، شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر پیکا قانون کی مخالفت کی تھی، وزیراعظم شہباز شریف پوری تابعداری کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں تابعداری کب تک کام کرے گی۔؟ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پارٹی میں بھی مقبولیت نہیں، شہباز شریف کو کچھ ڈلیور بھی کرنا چاہیے، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہتر ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ  غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے جبکہ ترکیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ دونوں ملک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔

انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔

دونوں ملکوں نے معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے۔

اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ترکیہ آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، عالمی امور پر دونوں ملکوں کے خیالات میں ہم آہنگی ہے۔

ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں: مراد علی شاہ
  • برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا: حمزہ شہباز شریف
  • پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے: شازیہ مری
  • وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 24 اپریل کی صبح طلب کرلیا
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال