Express News:
2025-09-18@13:56:50 GMT

مذاکرات اور مفاہمت کی سیاست کا خاتمہ

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات یا مفاہمت کے عمل میں ڈیڈ لاک کا پیدا ہونا فطری امر تھا۔کیونکہ جہاں فریقین میں بد اعتمادی کا ماحول ہوگا اور ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے بجائے شک کی نگاہ سے دیکھیں گے تو وہاں مذاکرات کم اور تلخیاں زیادہ پیدا ہوتی ہیں۔ پہلے سے اس بات کا اندازہ تھا کہ اگرچہ مذاکرات کی میز سجائی گئی ہے لیکن مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے ۔

حکومت کی کوشش تھی کہ وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کرے کہ پی ٹی آئی کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات کے نام پر حکومت الزام عائد کرتی ہے کہ وہ سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ تاثر بھی دیا گیا کہ پی ٹی آئی کے سخت مزاج رکھنے والے لوگ مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ پیدا کرنے کا ایجنڈا رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی بہت تیزی سے مذاکرات کا نتیجہ چاہتی ہے جب کہ حکومت کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کومذاکراتی عمل میں لمبے عرصے تک جوڑا جائے جو یقینی طور پر پی ٹی آئی کو قبول نہیں تھا۔ حکومت کسی بھی معاملے میں عدالتی کمیشن بنانے کے حق میں نہیں تھی کیونکہ کمیشن بنانے سے اس کی سیاسی اور قانونی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا تھا۔اس لیے حکومت عدالتی کمیشن بنانے سے زیادہ پارلیمانی کمیشن بنانے کے حق میں تھی تاکہ اس سے حکومت اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرسکے،پی ٹی آئی اس کے لیے تیارنہیںتھی۔اسی طرح اسپیکر کمیٹی کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں جب کہ حکومت 31جنوری کے بعد کمیٹی کو ختم کرکے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ فیصلہ سازی کا اختیار تھا۔کیونکہ یہ سب کو معلوم تھا کہ فیصلے کا اصل اختیار حکومت سے زیادہ پس پردہ قوتوں کے پاس ہے۔ ادھر پی ٹی آئی کی ساری توجہ کا مرکز بھی حکومت سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ ہی کی طرف تھا۔پی ٹی آئی کو اندازہ تھا اگر ان کو کوئی سیاسی ریلیف ملا یا کوئی سیاسی سمجھوتہ ہوا اس کا راستہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے ہی نکلے گا۔اسی بنیاد پر پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں اسٹیبلیشمنٹ کی طرف جھکاؤ یا حمایت کا حصول تھا۔

جہاں تک پی ٹی آئی کے مطالبات کی بات ہے ان میں 8 فروری کے انتخابات کی دھاندلی کی تحقیقات،نو مئی کے واقعات،26نومبر کی تحقیقات،26 ویں ترمیم کاخاتمہ،سیاسی قیدیوں کی رہائی،سیاسی انتقام ،اسٹیبلیشمنٹ سے بہتر تعلقات سمیت سیاسی سرگرمیوں اور نئے انتخابات کا مطالبہ شامل ہے۔ یہ سب کچھ پی ٹی آئی کو حکومت سے ملنے کے امکانات کم ہیں۔خود حکومت کو اندازہ ہے کہ وہ کس حد تک پی ٹی آئی کے مطالبات مان سکتی ہے۔

اصل میں اس مفاہمت اور مذاکرات کے عمل سے بہت سے لوگوں کو توقعات تھی کہ بات آگے بڑھے گی ۔لیکن اصل مسئلہ دونوں طرف سے نیتوں کا تھا اور ایسے لگتا تھا کہ مذاکرات کے نام پر ایک سیاسی جادوگری کا کھیل دونوں طرف سے سجایا جا رہا ہے۔سب سے اہم بات یہ تھی کہ دونوں طرف سے ایسے لوگ مذاکراتی کمیٹیوں کا حصہ تھے جن کے پاس فیصلے کی طاقت ہی نہیں تھی۔ایک گروپ ہر فیصلہ کرنے سے قبل اڈیالہ جیل کا رخ کرتا تھا جب کہ دوسرا گروپ وزیراعظم ہاؤس یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتا تھا۔اس لیے مذاکراتی کمیٹیوں کا یہ کمزور عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہونا تھا۔حکومت کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو نظر انداز کر کے معاملات کو آگے چلائے جو یقینی طور پر ممکن ہی نہیں تھا۔

اس لیے جب بھی مذاکراتی عمل آگے بڑھتا پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو بانی پی ٹی آئی کی طرف دیکھنا پڑتا تھا اور انھی سے ہدایت لینا پڑتی کیونکہ فیصلے کا ریموٹ کنٹرول بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہی تھا۔بانی پی ٹی آئی ایسا کوئی فیصلہ کرنے کے لیے تیار نہیں جس میں ان کی کمزوری یا ڈیل یا سیاسی سمجھوتے کا پہلو نمایاں ہوکیونکہ اس سے ان کی پاپولر سیاست متاثر ہوسکتی ہے۔اس مذاکراتی عمل کا ایک نقصان یہ ہو رہا ہے کہ ہم سیاسی ڈیڈ لاک کا شکار ہیں اور ایسے لگتا ہے کہ جیسے اس ڈیڈ لاک نے قومی سیاست کے آگے بڑھنے کے راستے محدود کر دیے ہیں۔سیاست دان اور سیاسی جماعتیں سیاسی راستہ تلاش کرنے میں ناکام ہیں اور غیر سیاسی حکمت عملی سیاسی حکمت پر غالب ہو چکی ہیں۔

سیاسی اور جمہوری عمل کی ناکامی نے پاکستان کے جمہوری مقدمہ کو کمزور کیا ہے ۔ممکن ہے کہ آگے جا کر پی ٹی آئی دوبارہ مذاکراتی عمل کا حصہ بن سکتی ہے۔لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب اسے پس پردہ قوتوں ہی کی جانب سے کچھ ریلیف ملتا ہوا نظر آئے گا یا پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ میں اہمیت اختیار کر رہی ہے۔کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل کسی بھی سطح پر نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا۔حالیہ دنوں میں ایک اہم تبدیلی پی ٹی آئی کے سخت گیر موقف میں کمی کی ہے۔یقینا یہ سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوگا اور پی ٹی آئی یہ دیکھے گی کہ اس حکمت عملی کے تحت اسے کیا سیاسی فائدہ مل سکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی مفاہمت اور مزاحمت دونوں کے درمیان کھیلنے کی کوشش کریں گے اور جہاں دباؤ ڈالیں گے وہاں وہ یہ پیغام بھی دیں گے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ میں بھی اس بات کا احساس ہے کہ یہ جو ڈیڈ لاک ہے بہت لمبے عرصے تک نہیں چل سکے گا۔پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ معاملات تو طے ہونے ہیں۔آج نہیں تو کل پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں میں ریلیف ملے گا۔اس لیے اسٹیبلشمنٹ کی بھی کوشش ہوگی کہ جو سیاسی ڈیڈ لاک قومی سیاست میں قائم ہے وہ ٹوٹے اورخود اس پر جو دباؤ ہے یا جو تنقید ہو رہی ہے۔

اس میں کمی واقع ہو نی چاہیے۔کیونکہ جو سیاسی ڈیڈ لاک ہے اس نے قومی سیاست کی صحت کو متاثر کیا ہے اور قومی مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔لیکن اگر مذاکرات حقیقی معنوں میں آگے نہیں بڑھتے اور محض مصنوعی بنیادوں پر مذاکرات کا کھیل سجایا جاتا رہا اور اس کا مقصد ریاستی مفاد سے زیادہ ایک دوسرے کے سیاسی مفادات ہوں گے تو پھر مفاہمت کم اورذات پر مبنی سیاست زیادہ ہوگی۔یہ ہی وجہ ہے کہ ہم قومی مسائل کا حل تلاش کرنے میں ناکامی سے دو چار ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی مذاکراتی عمل پی ٹی آئی کی پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی کے کے درمیان حکمت عملی حکومت کی حکومت سے سے زیادہ کہ پی ٹی کی کوشش کی طرف تھی کہ اس لیے

پڑھیں:

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز نئی دہلی میں اہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔

امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال کر رہے تھے، دونوں فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم انہوں نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن کچھ مسائل پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا، خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ برقرار ہے۔

سنیل برتھوال نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے۔

یاد رہے کہ امریکی تجارتی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف لگا رکھا ہے اور اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت تجارتی ڈیل میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • 375 ٹریلین کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش قرار
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • وقت نہ ہونے پر بھی سیلابی سیاست
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
  • آپریشن حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیا جائے، عمران خان
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • اب جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے: علی امین گنڈاپور
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟
  • ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی