امید ہے امریکا کی جانب سے معطل امدادی پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیں گے‘پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان کے دفتر خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکا نے امدادی پروگرام 90 دن کے لیے روکے ہیں اور امید ہے کہ انہیں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔دفتر خارجہ میں جمعرات کو ہونے والی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا نے یہ امدادی پروگرام کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے روکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات پر لگائے گئے گھنائونے الزامات انتہائی قابل مذمت ہیں، پاکستان ون چائنا پالیسی پر قائم ہے ۔ترجمان نے کہا کہ مراکش میں کشتی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں،وزارت خارجہ و داخلہ نے بندرگاہ سے کشتی حادثے میں 22 زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جن میں سے چند پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’مراکش میں کشتی واقعے پر ہمارا مشن کوششیں کر رہا ہے، لاشوں کی شناخت کا عمل پیچیدہ ہے، مراکش حکومت اس حوالے سے ہماری مدد کر رہی ہے، یہ ایک نازک معاملہ ہے جس پر غلط معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکتے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان رابطے جاری ہیں تاہم اعلیٰ سطح رابطہ ہونے کی صورت میں آگاہ کیا جائے گا۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بریفنگ کے دوران بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت قیدیوں سے متعلق تفصیلات شئیر کرتا رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتیحکومت کی جانب سے فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق اس وقت بھارتی جیلوں میں 770 پاکستانی قیدی موجود ہیں تاہم پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی تعداد تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ نے کہا کہ
پڑھیں:
امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ بات چیت اور مواصلات کے ذریعے اتفاق رائے بڑھائے گا، چینی وزارت خارجہ
امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ بات چیت اور مواصلات کے ذریعے اتفاق رائے بڑھائے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت پر امریکی وزیر خزانہ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔
امید ہے کہ امریکہ چین کے سا تھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گا، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لائےگا،
بات چیت اور مواصلات کے ذریعے اتفاق رائے بڑھاتے ہوئے غلط فہمیوں کو کم کرے گا اورتعاون کو مضبوط بنائے گا، تاکہ چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی اضافی قدر میں نمایاں اضافہ اگلی خبرچین یورپی یونین سربراہی اجلاس دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو فروغ دےگا،چینی وزارت خارجہ چین یورپی یونین سربراہی اجلاس دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو فروغ دےگا،چینی وزارت خارجہ چین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی اضافی قدر میں نمایاں اضافہ ’’چائناصنعتی و سپلائی چین’’ عالمی صنعتوں کے لیے راستے ہموار کر رہی ہے ، چینی میڈیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 200 یونٹ کے بعد سلیب بڑھنے پر اہم فیصلہ برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کی ترقی کے دس سال اور عالمی کردار چین میں سوشل سکیورٹی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 1.39 ارب تک پہنچ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم