پنجاب گیمز کا افتتاح، ایک کھیل ہوتا ہے، ایک کھلواڑ کسی کی باتوں میں نہ آنا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ یورپی یونین کے وفدنے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکنزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم اور کاربند ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اگست 2024 میں پاکستان نے نسل پرستی کے خاتمے کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت جائزہ کامیابی سے پیش کیا۔ بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کیلئے یورپی یونین سے اشتراک مستقبل میں مزید بنائیں گے۔ یورپی یونین کے نمائندے اولوف سکوگ نے پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے فروغ اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے کھیلتا پنجاب گیمز 2025کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش وخروش، تالیاں بجا کر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں آتے ہی پویلین کا رخ کیا۔ ڈویژنل دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ 256 پلیئرز پر مشتمل بہاولپور ڈویژن کے دستے نے مارچ پاسٹ کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے نشست سے اٹھ کر پویلین کے سامنے آ کر ہاتھ ہلا کر سب پلیئرز کا خیر مقدم کیا۔ ٹینس پلیئر اعصام الحق نے کھیلتاپنجاب گیمز کے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر ڈویژن کا نام لے کر شاباش دی اور تقریب کے بعد پلیئرز میں گھل مل گئیں۔ سابق اولمپیئن خواجہ جنید، نیزہ باز ارشد ندیم، ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ،کبڈی کے سابق چیمپئن شفیق اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ کھیلتا پنجاب گیمز 2025کے ڈویژنل مقابلے جیتنے والے 2200کھلاڑیوں کیلئے مفت ای بائیکس کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ونرپلیئرز کیلئے ہارس اینڈ کیٹل شو میں فری انٹری دینے کی ہدایت کی ہے اورکہا کہ سپورٹس کیلئے 2 کی بجائے 5ارب روپے بھی چاہیے تو دیں گے۔ پنجاب کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر فاتح دیکھنا چاہتی ہوں۔ تعلیم کے بعد سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں کیلئے سپورٹس پر ہے۔ ملک کا جھنڈا اب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوان جھنڈا نہیں گرنے دیں گے۔ کہا کہ پنجاب کا سارا بجٹ اپنے بچوں کیلئے حاضر ہے۔ انٹرنیشنل سپورٹس مقابلوں میں نوجوانوں کو گولڈ میڈلسٹ دیکھنا چاہتی ہوں۔نوجوانوں کی تعلیم،سپورٹس، روزگار میری ذمہ داری ہے، پڑھو، لکھو، آگے بڑھو اور ترقی کرو۔ نوجوان پلیئر ز سب میرے چیمپئن ہیں، سب کو شاباش دیتی ہوں۔ کھیلتا پنجاب، ترقی کرتا پنجاب، میں یہی دیکھنا چاہتی ہوں - تمام کھلاڑی100 فیصدمیرٹ پر آگے پہنچے ہیں، ایک بھی سفارش پر نہیں آیا- ہونہار سکالرشپ کے تحت پورے پنجاب میں نوجوانوں سے ملی تب معلوم ہوا کتنا ٹیلنٹ ہے - آپ لوگوں کی فلاح وبہبود اللہ تعالیٰ کے بعد مریم نواز شریف کی ذمہ داری ہے-پنجاب کے نوجوان میری پہلی ترجیح ہیں، تمام ممکنہ وسائل فراہم کرونگی -انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلیے آسان قرضوں سکیم لارہے ہیں تاکہ میرے بچے در در نہ بھٹکیں، کاروبار کریں -نوکری نہ کرنیوالے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے 10 لاکھ سے 3 کروڑ تک قرضے دیے جائیں گے- ایک کھیل ہوتا ہے ایک کھلواڑ ہوتا ہے، فرق جان لیں - چیمپئن نے کھیلنا ہے ملک سے کھلواڑ کرنیوالوں کی باتوں میں نہیں آنا-کوئی آپ سے کہے کے اپنی دھرتی ماں سے کھلواڑ کرو تو اسے نہ میں جواب دینا ہے-کوئی آپ کو کہے کے رینجرز کو مارو، پولیس کو مارو میٹرو بس کو جلا دو،پٹرول بم چلاو تو انہیں انکار کرو-جو آپ کو کہے کہ پڑھو، لکھو، ترقی کرو، کھیلووہ آپ کا دوست ہے کھلواڑ کرانیوالے دوست نہیں - جو آپ کو کہے کہ ملک کو آگ لگا دو، اداروں پر حملہ کرو وہ آپ کا دشمن ہے-صرف پاکستان سب کی ریڈ لائن ہونی چاہیے ۔ اس کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھنا چاہیے،نوجوانوں کا اٹھنے والا ہر قدم پاکستان کی ترقی کے لئے ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کھیلے گا پنجاب، پڑھے گا پنجاب اور آگے بڑھے گا پنجاب۔ وزیر اعلیٰ نے سکیورٹی فورسز کو پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ شکرگڑھ میں آٹے کے ڈرم سے دم گھٹنے سے 2 کم سن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نوازشریف کھیلتا پنجاب تقریب ختم ہوتے ہی واپسی پر پلیئرز میں گھر گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خوش دلی کیساتھ بچیوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اوران سے باتیں کیں۔پلیئرز بچیاں وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کافی دیر تک خاتون پلیئرز کے درمیان موجود رہیں۔ پلیئرز نے سیلفیاں بنوائیں۔ وزیراعلیٰ نے کھیلتا پنجاب گیمزکی فی میل پلیئرز کے ساتھ مصافحہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پلیئرز بچیوں کو گلے سے لگا لیا۔کہاکہ یقین نہیں آتا کہ وزیراعلیٰ ہمارے درمیان موجود ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے پلیئرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس آکر بہت خوشی محسوس کررہی ہوں،واپس جانے کو دل نہیں چاہ رہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے انسانی حقوق کے یورپی یونین پنجاب گیمز وزیر اعلی مریم نواز کے فروغ کہا کہ نہیں ا
پڑھیں:
مریم نواز نے میو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کوآبلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
میو ہسپتال لاہور میں پاکستان کے پہلے سرکاری کوآبلیشن سنٹر کا افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کوآبلیشن مشین پر کینسر سیل کولیکوڈ نائٹروجن کے ذریعے منفی 198 ڈگری تک فریز کرکے ڈیڈ کیا جاتا ہے، دوسرے مرحلے میں کوآبلیشن مشین کے ذریعے کینسر سیل کو 83 ڈگری تک ہیٹ اپ کرکے ختم کیا جاتا ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 60 سے 120 منٹ کے آپریشن کے بعد مریض چند ہی گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینسر کے علاج کے لئے نئی تاریخ رقم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کے شاندار ثمرات سامنے آنے لگے۔ پنجاب ساؤتھ ایشین ریجن میں کینسر ٹریٹمنٹ میں سبقت لے گیا، صوبہ پنجاب ساؤتھ ایشیا میں کینسر کے علاج کے لئے کو آبلیشن متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کوآبلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا، مریم نواز نے میو ہسپتال میں سرجیکل وارڈ میں پہلی کوآبلیشن مشین کا معائنہ کیا۔ مریم نواز شریف نے پنجاب میں 5 مزید کوآبلیشن مشینیں منگوانے کا حکم جاری کیا اور کوآبلیشن کے لئے ڈاکٹرز اور سٹاف کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کوآبلیشن کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کیں اور پہلے کوآبلیشن سینٹر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملاقات کر کے انہیں شاباش دی۔ مریم نواز نے کوآبلیشن ٹریٹمنٹ کے لئے جانے والے کینسر پیشنٹ سے بات چیت بھی کی، سینئر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی نے کوآبلیشن مشین کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کوآبلیشن مشین پر کینسر سیل کولیکوڈ نائٹروجن کے ذریعے منفی 198 ڈگری تک فریز کرکے ڈیڈ کیا جاتا ہے، دوسرے مرحلے میں کوآبلیشن مشین کے ذریعے کینسر سیل کو 83 ڈگری تک ہیٹ اپ کرکے ختم کیا جاتا ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 60 سے 120 منٹ کے آپریشن کے بعد مریض چند ہی گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہوتا ہے، کوآبلیشن مشین پر ایک مریض کے علاج میں تقریباً 16 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کوآبلیشن مشین کے ذریعے جگر، پھیپھڑے اور بریسٹ کینسر کا ابتدائی طور علاج کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے کوآبلیشن ٹریٹمنٹ کے بعد صحت یاب ہونے والے پہلے 5 مریضوں سے ملاقات کی، رانا محمد اصغر اور دیگر مریضوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں محسن قرار دیا۔ رانا محمد اصغر کے جگر میں موجود کینسر کوآبلیشن مشین کے ذریعے ٹریٹ کیا گیا، رانا محمد اصغر، محمد اکرم، مس پروین اور اقبال بانو کوآبلیشن کے ذریعے کینسر ٹریٹمنٹ کرانے والے پہلے 5 مریضوں میں شامل ہیں۔ سینئر انٹر وین شینل ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی بائیو انجینئر اور ٹیکنیشن چین سے ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ینگ ڈاکٹرز نے شعبہ صحت میں شاندار اقدامات پر مبارکباد دی۔