چین: انسانوں جیسا رقص کر کے روبوٹس نے حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
چین میں نئے قمری سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والے ایک میلے میں انسان نما روبوٹس کے ڈانس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یونی ٹری ایچ 1 کو پہلے ہی دنیا کا تیز ترین روبوٹ قرار دیا جاتا ہے۔
ان روبوٹس نے انسانوں کے ساتھ رقص کیا اور کسی کو محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ انسانوں سے کم ہیں۔
ان انسان نما روبوٹس نے چین کے ایک روایتی ڈانس سے لوگوں کو محظوظ کیا۔
شمال مشرقی چین کے اس ڈانس کے دوران روبوٹس اور انسانوں کی حرکات لگ بھگ یکساں تھیں۔
یاد رہے کہ یہ روبوٹس 7.
یہ روبوٹس دوڑنے، چھلانگ لگانے، سیڑھیاں چڑھنے، سامان اٹھانے اور رقص جیسی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بیلجیم سے فرار ہونے والا ’والابی‘ فرانس میں پکڑا گیا
بیلجیم سے 2 والابی اپنے مالک کے گھر سے فرار ہو گئے، جن میں سے ایک کو کئی دن بعد فرانس کی سرحد پار کرنے کے بعد پکڑ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات میں کمی کا ’کینگرو مامتا‘ منصوبہ ہے کیا؟
بیلجیم کے شہری موسکورن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہرساؤکس ڈسٹرکٹ میں واقع اپنے گھر سے دونوں والابی ہفتے کے آخر میں فرار ہو گئے تھے۔
ان آسٹریلیائی مارشیپلز میں سے کم از کم ایک فرانس کی سرحد پار کر گیا، جہاں واٹریلو کے فائر فائٹرز نے اسے پکڑ لیا۔
نارڈ فائر فائٹرز نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ’والابی‘ کو محفوظ طریقے سے پکڑنے کے لیے ٹیکنیشنز نے ایک جال پھینکا اور پھر اسے دم سے پکڑ لیا تاکہ کوئی چوٹ نہ لگے۔
یہ تکنیک جانور کے لیے بالکل بے درد ہے، جس سے دم سے مارنے، پنجوں سے کھرچنے یا دفاعی طور پر کاٹنے کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا بیلجیئم فرانس والابی