سردی برقرار، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش، برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سردی برقرار، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش، برفباری کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: ملک میں بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی۔
اسلام آباد،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، مری، گلیات، دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بونیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی گئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
لہہ میں درجہ حرارت منفی9ڈگری ریکارڈ، سکردو میں منفی6، کالام میں منفی5، مالم جبہ، استور، قلات میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، آج درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی کا امکان ہے۔
میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ شہرمیں سردی کی کوئی نئی لہر متوقع نہیں، فروری کا مہینہ جنوری کے مقابلے میں گرم رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد کا امکان
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کا گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو مشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کیا۔
پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔
پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔
سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح
مزید :