سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ کاروبار ی ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 719 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 925 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سٹاک مارکیٹ میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔